ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ

کرناٹک میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ

Tue, 25 Jun 2024 20:01:20    S.O. News Service

بنگلورو ، 25/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی)  کرناٹکا ملک فیڈریشن ( کے ایم ایف) کے نندنی دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 26 جون سے نئی قیمتیں جاری ہوں گی ۔ نندنی کے تمام دودھ کی اقسام پر فی لیٹر دودھ پر 10.2 روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کے ایم ایف کے صدر بھیمانا ئک  نے اس سلسلے میں پریس کانفرنس  کرکے  بتایا کہ نئی قیمتوں کے تحت آدھا لیٹر دودھ کی رقم 22 روپئے سے بڑھا کر 24 روپئے کی گئی ہے، لیکن اب تک گاہکوں کو آدھا لیٹر دودھ کی پاکٹ میجو 500 ملی لیٹر دودھ دیا جا رہا تھا، اسے 550 ملی لیٹر دودھ دیا جائیگا۔ اسی طرح سے  ایک لیٹر دودھ کی پاکٹ میں 1000 ملی لیٹر دودھ دیا جا رہا تھا ، اب اسے 1050 ملی لیٹر دودھ دیا جائیگا۔ یعنی کہ گاہکوں کو 50 ملی  لیٹر دودھ افزود ملے گا۔


Share: